ڈیرہ اسماعیل خان میں بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے سرکاری افسر ضیاء الرحمٰن کو نوٹس جاری کر دیا، ضیاء الرحمٰن، جے یو آئی ایف کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کےبھائی بھی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے سرکاری آفیسرضیاء الرحمٰن کو جے یو آئی کے امیدوار کفیل احمد نظامی کے انتخابی مہم میں تصاویر کی چھپائی اور گزشتہ روز جلسہ میں شرکت پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے 5 فروری کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس میں وکیل کے ذریعہ یا خود پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ ضیاالرحمٰن جے یو آئی ایف کےامیر مولانا فضل الرحمٰن کےبھائی بھی ہیں۔