• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پہلی جیت کی تلاش میں آج پشاور کے مدمقابل


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 7 کے گیارہویں میچ میں آج ہوم ٹیم کراچی کنگز کا پشاور زلمی سے سامنا ہوگا، کراچی نے ایونٹ میں ابھی تک اپنی جیت کا کھاتہ نہیں کھولا ہے جبکہ اس کے اسٹار فاسٹ بولر محمد عامر بھی ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ایک فتح حاصل کی ہوئی ٹیم پشاور زلمی آج اپنا چوتھا میچ کھیلے گی، جبکہ ٹیم انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے اپنے دو اہم بولرز سے محروم ہوگئی ہے۔

ایونٹ میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچنے والے 24 سالہ رائٹ آرم فاسٹ بولر ثاقب محمود اپنا آئسولیشن مکمل کر رہے ہیں،جبکہ 28 سالہ لیگ بریک اور آف اسپن بالر لائم اسٹیفن لیونگ اسٹون ابھی تک پاکستان نہیں پہنچ سکے ہیں۔

ابتدائی 3 میچز میں شکست کا شکار کراچی کنگز کی ٹیم بھی اپنے 2 اہم بولرز کی خدمات سے محروم ہوگی، فاسٹ بولر محمد عامر اور محمد الیاس انجریز سے دوچار ہوکر ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب عثمان شنواری کو کراچی کنگز میں بطور متبادل کھلاڑی کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے، پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے اس کی منظوری دی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید