جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سر براہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی حکومت کی اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ق کو خیر خواہی کا پیغام دے دیا۔
حکومتی اتحاد میں شامل ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے اپوزيشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔
اسلام آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چار سال میں ثابت ہوگیا ملک پیچھے جارہا ہے، اس حکومت کا بوجھ کوئی نہیں اٹھاسکے گا۔
فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کو ہم خیر خواہی کا پیغام دے سکتے ہیں، فیصلہ انھیں خود کرنا ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ پوری قوت سے بلدیاتی انتخابات لڑنا چاہیے تاکہ انھیں ہرا سکیں۔