• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں ماسک نہ پہننے پر جرمانے کی سزا برقرار، وزارت داخلہ


سعودی عرب میں ماسک نہ پہننے پر جرمانے کی سزا کو برقرار رکھا گیا ہے۔

 ریاض سے سعودی وزارت داخلہ کے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق مملکت میں پہلی بار اس خلاف ورزی پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ 

سعودی وزارت داخلہ نے اپنے اعلامیہ میں مزید کہا کہ مسلسل خلاف ورزی پر یہ جرمانہ دگنا ہوگا جبکہ زیادہ سے زیادہ جرمانہ ایک لاکھ ریال ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید