• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راج کندرا نے اپنی ساڑھے 38 کروڑ کے فلیٹس اور مکان شلپا شیٹھی کے نام منتقل کردیے

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے اپنے فلیٹس اور ممبئی کے علاقے جوہو میں موجود مکان اپنی بیوی شلپا شیٹھی کے نام منتقل کردیے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا جو کہ تاجر ہیں انھیں گزشتہ سال جولائی کے اوائل میں فحش فلمیں پروڈیوس کرنے اور ان کی اسٹیریمنگ پر ممبئی پولیس نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد عدالت نے انھیں ضمانت پر رہا کیا اور اس وقت بھی وہ ضمانت پر ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ انھوں نے ساڑھے 38 کروڑ بھارتی روپے مالیت کی اپنی جائیدادیں اپنی اہلیہ شلپا شیٹھی کے نام ٹرانسفر کردی ہیں۔


جو مکان شلپا کے نام منتقل کیا گیا ہے اسے ان دونوں نے اپنے موجودہ پتے کے طور پر پیش کیا ہے۔

ان جائیدادوں کی منتقلی پر شلپا نے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کی اسٹیمپ ڈیوٹی ادا کی ہے اور یہ دستاویزات 21 جنوری 2022 کو رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید