اسلام آباد(جنگ نیوز)سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ بھارت زیرتسلط کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے جبکہ او آئی سی اپنا کردار ادا نہیں کر رہی۔ مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کوشش کی جا رہی ہے، بھارتی مظالم و بربریت پر عالمی ادارے خاموش ہیں، بھارت کو خطے کا تھانیدار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔