• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کنگز کی ایک اور شکست، فہد مصطفیٰ کا بابر اعظم کو حوصلہ

پاکستان سپُر لیگ کے سیزن سیون میں کراچی کنگز کی مسلسل شکست پر دلبرداشتہ فہد مصطفیٰ نے کپتان کراچی کنگز بابر اعظم کو حوصلہ دے دیا۔

اداکار فہد مصطفیٰ نے بابر اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں بابر اعظم کی، کراچی کنگز کی بھرپور حمایت کرتا ہوں۔

فہد مصطفیٰ نے کہا کہ اس بار واقعی بہت مشکل حالات ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم انشاء اللہ کم بیک کریں گے۔

خیال رہے کہ کراچی کنگز مسلسل چوتھی شکست کے بعد پاکستان سُپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر بدستور سب سے نیچے ہے۔

گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف پشاور زلمی نے 9 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید