• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکشے کمار نے لتا کی موت پر کیا کہا؟

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے بھی بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں اکشے کمار نے کہا کہ ’میری آواز ہی میری پہچان، اگر یاد رہے۔‘

اکشے کمار نے کہا کہ ’ہم لتا جی کی سُریلی آواز کو کیسے بھول سکتے ہیں۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’لتا جی کی موت کی خبر پر بہت زیادہ دُکھ ہوا ہے، میں اُن کے اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔‘

واضح رہے کہ فنِ گلوکاری کے ذریعے بھارتی فلم نگری پر طویل عرصے راج کرنے والی بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں۔

92 سالہ لتا منگیشکر گزشتہ ماہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد سے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید