لیجنڈری پلے بیک گلوکارہ اور میوزک ڈائریکٹر لتا منگیشکر 1929 میں ایک مراٹھی موسیقار پنڈت دینا ناتھ منگیشکر اور ان کی گجراتی بیوی شیونتی کے ہاں پیدا ہوئیں۔
وہ واحد بھارتی گلوکارہ تھیں، جنہوں نے 36 سے زیادہ بھارتی اور غیر ملکی زبانوں میں اپنے گانے ریکارڈ کرائے، لتا منگیشکر کو 1989 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
بھارتی حکومت نے انہیں 2001 میں ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا۔ انہیں تین قومی فلم ایوارڈ، 15 بنگال فلم جرنلسٹس ایسوسی ایشن ایوارڈز، چار فلم فیئر بہترین خاتون پلے بیک سنگر ایوارڈز ملے۔
لتا منگیشکر کی زندگی کے یادگار لمحات کی کچھ نایاب تصاویر پر ایک نظر ڈالتے ہیں:
لتا منگیشکر نے سابقہ بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے ساتھ تصویر بنوائی۔
لتا منگیشکر، آر ڈی برمن اور راجیش کھنہ کی اس واضح تصویر پر ایک نظر ڈالیں۔
لیجنڈری پلے بیک گلوکارہ لتا منگیشکر کی اپنے اہلخانہ کے ساتھ تصویر۔
پلے بیک گلوکارہ لتا منگیشکر (دائیں)، آشا بھوسلے (بائیں) اور موسیقار ہردے ناتھ منگیشکر 21 جنوری 1973 کو شانموکھانند ہال میں منعقدہ ہردے ناتھ منگیشکر میوزیکل نائٹ میں پرفارم کر رہے ہیں۔
بمبئی کے میئر، ڈاکٹر رمیش پربھو نے 14 مارچ 1988 کو بمبئی میونسپل کارپوریشن کے بمبئی کے اندھیری اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ایک پروقار پروگرام میں لیجنڈری پلے بیک گلوکارہ لتا منگیشکر کو مبارکباد دی۔
لتا منگیشکر کی بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے ساتھ گفتگو کی تصویر۔
واضح رہے کہ فنِ گلوکاری کے ذریعے بھارتی فلم نگری پر طویل عرصے راج کرنے والی بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر آج انتقال کر گئی ہیں۔
92 سالہ لتا منگیشکر گزشتہ ماہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد سے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔