• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں مزید کمی


کراچی میں کورونا وائرس کی شرح میں مزید کمی آگئی، محکمہ صحت سندھ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 12 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں اس موذی وائرس کی شرح 12 اعشاریہ 02 فیصد ریکارڈ کی گئی۔


شہر قائد میں مجموعی طور پر 6 ہزار 272 ٹیسٹ کیے گئے، ان میں سے 754 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ حیدر آباد میں کیے گئے 1ہزار 468 ٹیسٹ میں سے 305 ٹیسٹ مثبت آئے۔

گزشتہ روز کراچی میں کورونا کی شرح 18 اعشاریہ 6 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی ۔

قومی خبریں سے مزید