• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے جانے کے طریقے آئین میں ہیں، حسان خاور


پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ حکومت کے جانے کے طریقے آئین میں ہیں، کسی کو آئینی حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا، اگر کوئی پارلیمنٹ کے اندر نمبر پورے کر سکتا ہے تو انہیں حق ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسان خاور نے کہا کہ اللّٰہ سیاسی جماعتوں کو اپنی ذات کے بجائے ملکی مسائل حل کرنے کی توفیق دے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام جمہوریت کو مضبوط کرنا ہوتا ہے کمزور کرنا نہیں، اپوزیشن ملک کو بدلتا ہوا دیکھنا چاہتی ہے تو شور مچا کر عوام کو گمراہ نہ کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی پی اور نون لیگ کے الگ الگ مارچ ہیں، دونوں جماعتیں قوتِ بازو آزمانا چاہتی ہیں تو آزما لیں۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو سہولیات عوام کو میسر ہوں گی وہ اپوزیشن کو بھی دیں گے، قانون اور اصول امیر و غریب کے لئے یکساں ہونے چاہئیں۔

قومی خبریں سے مزید