پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ناکامی پر عمران خان خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات سے فرار کا موقع نہیں دیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے خیبرپختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے التواء کے معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ سے رجوع کرے اور خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیبرپختون خوا کے عوام عمران خان کی کرپشن اور نااہلی کا حساب لے کر رہیں گے۔