• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں نے کرپشن کی، غریب کو تباہ حال کردیا، شہباز شریف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے غریب کو تباہ حال کردیا ہے، مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔

لاہور کی نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ مخالفین کو اپنے کرتوتوں پر خوفزدہ ہونا چاہیے، انہوں نے ملک میں تباہی اور کرپشن کی ہے۔

شہباز شریف نے حکومت کے خاتمے سے متعلق سوال پر کہا اللّٰہ کی مرضی لیکن اپوزیشن کی پوری کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کہہ رہی ہے کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ گئےہیں۔

قومی خبریں سے مزید