• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، سریاب روڈ پر دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا


صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر پولیس اسٹیشن کیچی بیگ کی حدود میں دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیاجا رہا ہے۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق دھماکے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے موٹرسائیکل پٹرولنگ اسکواڈ کو نشانہ بنانےکی کوشش کی گئی۔

ترجمان کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سی ٹی ڈی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئی ہیں اور دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید