• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کے معاہدے کی تفصیلات تشویشناک ہیں، شیری رحمٰن

پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی تفصیلات تشویشناک ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے اپنے پیغام میں شیری رحمٰن نے کہا کہ کہانی منی بجٹ اور مرکزی بینک گروی رکھنے تک نہیں رکتی بلکہ آئی ایم ایف نے مزید ٹیکس بڑھانے، ٹیکس چھوٹ ختم کرنے اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہو ں نے مزید کہا کہ حکومت اب آئی ایم ایف کی مرضی کے مطابق معیشت چلائے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے آئندہ بجٹ میں 4 کھرب 30 ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کرنے کا کہا ہے، اس کا مطلب ہے آئندہ سال تک مہنگائی کم ہونے کا کوئی امکان ہی نہیں۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ مہنگائی پہلے ہی 13 فیصد ہے جو دو سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔

خیال رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے مطالبوں پر مبنی پاکستان سے طے پانے والے معاہدے کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کو تعمیراتی شعبے کے لیے ایمنسی اسکیم کنٹرول کرنے اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے لیے کہہ دیا۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے لیے ایف بی آر کے ہدف میں 1155 ارب روپے کے اضافی ٹیکس کی تجویز دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید