تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی نے اڈیالہ پولیس کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کرلیا۔
ڈاکٹر امجد اور صاحبزادہ صبغت اللّٰہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل پہنچے تو پولیس نے انہیں وہاں جانے سے روکا تھا۔
ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے کہ ہم نے پولیس کے رویے پر تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بطور ممبران اسمبلی ہمیں پولیس کے سخت رویے کا سامنا کرنا پڑا۔ ممبران اسمبلی کے ساتھ ایسا رویہ ہے تو عام شہریوں کا اللّٰہ ہی حافظ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ منتخب نمائندوں کے خلاف رویے سے نفرتیں پیدا ہونگیں۔
اس موقع پر صاحبزادہ صبغت اللّٰہ نے کہا کہ ہمیں پولیس کے رویے پر افسوس ہے، اڈیالہ جیل کے گیٹ پر گئے لیکن ملنے نہ دیا گیا۔
واضح رہے کہ ملاقات نہ ہونے پر ڈاکٹر امجد اور صاحبزادہ صبغت اللّٰہ اڈیالہ سے واپس روانہ ہوگئے تھے۔