جہلم میں زیر تعمیر پل کا ایک حصہ گر گیا ہے ،پل کا افتتاح وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے2014 میں کیا تھا۔
جہلم میں زیر تعمیر پل ٹلہ جوگیاں کا ایک حصہ آج صبح گر گیا ہے ۔اس پل کا سنگ بنیاد نومبر 2014 میں وزیر اعلی پنجاب نے رکھا تھا۔ یہ پل ٹلہ جوگیاں اوردیگر دیہاتوں کو جہلم شہر سے ملانے کے لئے تعمیر کیا جارہا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پل گرنے کی وجہ ناقص میٹریل کا استعمال ہے ۔