• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں چوری کی بڑی واردات کرنےوالا خواتین گینگ پکڑا گیا


پنجاب کے شہر راولپنڈی میں چوری کی بڑی واردات کرنے والا خواتین کا گینگ پکڑا گیا۔

خواتین گینگ سے تھانہ ریس کورس کی حدود سے چوری کیا گیا 65 تولہ سونا اور 13 لاکھ نقدی برآمد کرلی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کو پولیس نے جڑانوالا سے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق خواتین گھر میں ملازمت حاصل کرکے لوٹ مار کرتی تھیں، خواتین گینگ کی ایک رکن تاحال گرفتار نہ ہوسکی۔

قومی خبریں سے مزید