لیہ میں تیزاب گردی سے متاثر ہ نا بینا خاتون سے اجتماعی زیادتی کر نے والے تینوں ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا،مدعیہ کو پیروی سے باز رکھنے کیلئے دھمکیاں دینے پر بھی ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
نابینا خاتون سے اجتماعی زیا دتی کر نے والے تینوں ملزمان کوپولیس تھانہ کو ٹ سلطان نے گرفتار کیا ،مدعیہ کو پیروی سے باز رکھنے کیلئے دھمکیاں دینے پر بھی تھانہ کوٹ سلطان میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ،پولیس نے گرفتار ملزمان کو میڈ یا کے سامنے پیش کر دیا اس موقع پر پریس کا نفرنس کر تے ہو ئے ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر لیہ کیپٹن ریٹا ئرڈ محمد علی ضیاء نے واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہو ئے کہا کہ پولیس نے برقت کارروائی کر تے ہو ئے موبائل لو کیشن کی مدد سے ملزمان یونس ،خالد اور سلیم کو گرفتار کیا۔
ڈی پی او لیہ کا کہنا تھا کہ پہلے تیزاب گردی اب زیادتی کی، متاثرہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائیگا ، ملزموں کو جسمانی ریمانڈ کیلئے کل عدالت پیش کیا جائیگا ۔