ملتان میں نرسوں کا احتجاج چھٹے روز مطالبات پورے کیے جانے پر ختم ہو گیا ہے، نرسوں نے مٹھائی تقسیم کی اور ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔
ملتان میں نرسیں 6 روز سے سپرنٹنڈنٹ نرسنگ کوکب ناہید کے رویے کے خلاف سراپا احتجاج تھیں، محکمہ صحت پنجاب نے نرسوں سے مذاکرات کے بعد سپرنٹینڈنٹ کوکب ناہید کو عہدے سے ہٹا دیا جس کے بعد نرسوں نے احتجاج ختم کر دیا اور ڈیوٹی پر چلی گئیں۔
نرسوں کا کہنا تھا کہ کوکب ناہید انہیں حجاب نہیں کرنے دیتی، مزید پڑھنے نہیں دیتی اور میڈیکل چھٹی نہیں دیتی تھیں ،مطالبات پورے ہونے پر نرسوں نے ڈھول بجوائے اور مٹھائی بھی تقسیم کی۔