• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جوہر آباد کراچی میں موٹر سائیکل سوار 4 ڈاکوؤں کی شہری کو لوٹنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی
جوہر آباد کراچی میں موٹر سائیکل سوار 4 ڈاکوؤں کی شہری کو لوٹنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

کراچی کے علاقے جوہر آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران موٹر سائیکل پر سوار 4 ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا۔

ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی موصول ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح ملزمان شہری کو لوٹ رہے ہیں۔

فوٹیج میں ایک ڈاکو کے ہاتھ میں اسلحہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈاکوؤں نے نقدی اور موبائل فونز لوٹنے کے بعد پرس شہری کو واپس کر دیا۔

مسلح ملزمان نے واردات کے دوران شہری کی مکمل تلاشی بھی لی، ملزمان واردات کے باآسانی فرار ہو گئے۔

قومی خبریں سے مزید