پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کےانعقاد کے لیے لاہور میں انتظامات مکمل ہوگئے۔
ڈی جی اسپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے بتایا ہے کہ پی ایس ایل 7 کےدوسرے مرحلے کےانعقادکے لیےتمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں 20بیڈز پر مشتمل عارضی اسپتال قائم کردیا گیا ہے۔
اسپورٹس بورڈ کے مطابق، یہ اسپتال محکمہ اسپورٹس پنجاب کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے، جس میں مختلف ٹیسٹوں کی سہولت اور دوائیں بھی دستیاب ہوں گی۔
اس کے علاوہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔
جاوید چوہان نے یہ بھی بتایا ہے کہ کنٹرول روم میں تمام اداروں کے فوکل پرسن ہوں گے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ صفائی اور لائٹنگ کے انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں اور ایونٹ کی 472 کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔