وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) نے جعلی کورونا رپورٹس اسکینڈل میں کریک ڈاؤن کیا ہے۔
اسلام آباد میں ایف آئی اے نے جعلی کورونا ٹیسٹ رپورٹ دینے والی لیبارٹریز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق سیکٹرجی ایٹ، بلیو ایریامیں قائم ٹیسٹنگ لیباریٹریز کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔
کارروائی میں 2 لیباریٹریز کے مالکان اور ملازمین کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔
ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن حکام نے رپورٹس مشکوک جان کر انکوائری کے لیے بھجوائیں، انکوائری میں رپورٹ کارڈ لیباریٹریز کے سسٹم اور مینول رکارڈ میں نہ ملا۔
ٹریول ایجنٹس دونوں لیباریٹریز کے عملے کو پاسپورٹ کی کاپی اور ٹکٹ بھجواتے تھے، بغیرسیمپل نیگیٹوکرونارپورٹ تیار کرکے ٹریول ایجنٹ کو واپس بھجوائی جاتی تھی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق جعلی رپورٹ صرف بیرون ملک سفر کرنے والے مسافران کو دی جاتی تھی۔