قصور میں پولیس نے پتنگیں بنانے والے کارخانے سے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے ہزاروں کی تعداد میں پتنگیں اور پتنگ سازی میں استعمال ہونے والا ساز و سامان برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان پتنگیں تیار کر کے قصور اور لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔
ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف کا کہنا ہے پتنگ بازی خونی کھیل ہے اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں گڈی و ڈور بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا ۔