• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آج متوقع


آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آج متوقع ہے، اسکواڈ میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ 16 فروری سے راولپنڈی میں ٹریننگ کرے گا، ذرائع کاکہنا ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ میں ریزروز سمیت 20 کھلاڑیوں کے اعلان کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ری ہیب میں مصروف ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کی جگہ شان مسعود کی اسکواڈ میں واپسی ہوگی، جبکہ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں ثقلین مشتاق نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان کے لیے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

مہمان ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ اسٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید