• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدم اعتماد کا پہلی بار سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں، سعد رفیق


مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون پہلی بار سنجیدگی سے عدم اعتماد کا سوچ رہی ہے، آئندہ چند دنوں میں فیصلہ ہوگا پہلے دھاوا کہاں بولنا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان میں عدم اعتماد پر سیاسی جماعتیں مشاورت کررہی ہیں، عمران خان کی حکومت کا جانا ٹہر چکا، حکومت بری طرح ناکام ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی عدم اعتماد عمران خان کی حکومت کے خلاف کب کا ہوچکا ہے۔

سعد رفیق نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا جو فیصلہ ہوگا مسلم لیگ نون اس کی پابندی کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید