پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے کہا ہے کہ اُنہیں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو اپنا داماد بنانے میں کوئی اعتراض نہیں۔
حال ہی میں نادیہ خان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے جیو نیوز کے پروگرام ’جشنِ کرکٹ‘ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے میزبان شہزاد اقبال کے دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔
میزبان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ ’وزیراعظم عمران خان ملک کی آخری اُمید ہیں لیکن اب اُنہیں عوام کو گھبرانے کی اجازت دے دینی چاہیے۔‘
نادیہ خان نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے حوالے سے کہا کہ ’اُن کی شخصیت مختلف ہے۔‘
میزبان نے نادیہ خان سے پوچھا کہ ’اگر چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری آپ کے داماد بننا چاہیں تو آپ کا جواب کیا ہوگا؟‘
یہ سوال سُن کر پہلے تو نادیہ خان حیران ہوگئیں اور پھر کہنے لگیں کہ اُنہیں بلاول کو داماد بنانے میں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
نادیہ خان نے بلاول بھٹو کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ پہلے پاکستان کے وزیراعظم بنیں، اُس کے بعد شادی کرنے کا فیصلہ کریں۔‘