• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کو سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری


اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کورونا سے متعلق امور سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کو سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)  کا اجلاس ہوا، جس میں پیپرا کیلئے 55.50 کروڑ اور ایس ڈی جی پروگرام کیلئے 8.19 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک فوج کو کورونا سے متعلقہ امور سے نمٹنے کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے انسانی وسائل کی وزارت کو ملازمین سے متعلقہ اخراجات کے لیے  25 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی، سیالکوٹ سمبڑیال موٹر وے کیلئے 6٫404 ارب روپے کی ریاستی گارنٹی کی منظوری بھی دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سینڈک میٹل لمیٹڈ اور ایم سی سی چائنا کے درمیان سینڈک کاپر گولڈ معاہدہ لیز میں توسیع کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی کی جانب سے کے الیکٹرک کو آر ایل این جی کی فراہمی کے لیے قیمت کا تعین کردیا گیا، سرکاری بجلی گھروں کو نجی بجلی گھروں کے برابر بقایا جات کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئی پی پی مالکان کو منافع پر 7.5 فیصد کی شرح سے ٹیکس ادائیگی کی منظوری موخر کردی گئی۔

قومی خبریں سے مزید