• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈنمارک کی ملکہ مارگریٹ دوم کورونا وائرس میں مبتلا

ڈنمارک کی ملکہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، رائل ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق ملکہ مارگریٹ دوم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ملکہ کو کورونا وائرس کی ہلکی علامات کا سامنا ہے، 81 سالہ ملکہ نے کورونا کی تینوں خوراکیں لگوائی ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ ڈنمارک میں پچھلے ماہ کورونا وائرس کی تمام پابندیاں ختم کردی گئی تھیں، تاہم حکام نے کورونا مریضوں کو چار دن آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید