• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندوتوا تنظیم کے گروہ نے کلاس میں گھس کر مسلم طالبات کو ہراساں کیا


بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندوتوا تنظیم کے گروہ نے کلاس میں گھس کر مسلم طالبات کو ہراساں کیا اور دھمکیاں دیں، جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

تنظیم کے لڑکوں نے کلاس کے باہر کھڑے ہوکر شور شرابہ کرتے ہوئے دروازہ کھولنے کی کوشش کی، ٹیچر نے پہلے تو کلاس روم کا دروازہ نہ کھولا لیکن مسلسل پیٹنے پر ٹیچر دروازہ کھولنے پر مجبور ہوگئی۔

زعفرانی مفلر پہنے ہندوتوا تنظیم کے گروہ نے کلاس میں داخل ہونے پر نعرے بازی کی۔

تنظیم کے لڑکوں کی کلاس میں نعرے بازی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید