معروف مسلمان رہنما اور بھارت کے ایوان زیریں لوک سبھا کے رکن اسد الدین اویسی نے ہندو انتہا پسندوں کے سامنے کمال بہادری کا مظاہرہ کرنے والی مسلم باحجاب طالبہ مسکان کو فون کر کے شاباشی دی۔
اسد الدین اویسی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’منڈیا پی ای ایس کالج کرناٹک کی بہادر حجابی لڑکی بی بی مسکان سے فون پر بات کی۔‘
انہوں نے کہا کہ ہندو شرپسندوں کا اکیلے ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی مسکان کے والد صاحب سے بھی بات کی اور مسکان کی ہمّت اور جسارت کی داد دی اور انکی حوصلہ افزائی کی۔
اسد الدین اویسی نے مسکان کے والد سے کہا ک مسکان کی بے باکی کو دیکھ کر ہمیں بھی حوصلہ ملا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ااتفاقاً 2018 کے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے دوران ایک پروگرام میں مجھے مسکان کے والد سے ملاقات کرنے کا موقع ملا تھا ۔
اسد الدین اویسی نے یہ بھی کہا کہ مسکان کی بہترین پرورش اور تربیت کے لیے انکے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔