بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فلم ’گہرائیاں‘ میں بولڈ سین کرنے سے متعلق اپنے شوہر رنویر سنگھ کے تاثرات کے بارے میں کھل کر بتادیا۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران دیپیکا پڈوکون نے، اس سوال پر کہ 'کیا فلم گہرائیاں میں کام کرنے سے قبل اپنے شوہر رنویر سنگھ سے اجازت لی تھی؟' کہا کہ ایسے سوالوں کے جواب دینا بھی احمقانہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ یہی ہمارے لیے سب سے اہم چیز ہے کہ اس پر جواب نہ دیں اور میں تو تبصرے پڑھتی ہی نہیں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ (رنویر) بھی ان تبصروں کو نہیں پڑھتے، یہ بہت بیوقوفانہ ہے۔
دیپیکا کے مطابق شوہر رنویر سنگھ نے فلم گہرائیاں میں ان کے کام کی تعریف کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ وہ بہت فخر کرتا ہے، اسے اس فلم پر فخر ہے جو ہم نے بنائی ہے اور اس نے میری کارکردگی کو بھی سراہا۔