• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا دیپیکا اور فرح خان کی پرانی دوستی میں دراڑ پڑگئی؟

کیا بھارتی اسٹار اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور کوریوگرافر و ہدایت کارہ فرح خان کی برسوں پر انی دوستی میں دراڑ پڑگئی ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فرح خان کے طنزیہ بیانات کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کو اَن فالوکردیا، اس عمل نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

فرح خان اور دیپیکا پڈوکون کے درمیان تنازع شدت اختیار کرتا دکھائی دے رہا ہے، بھارتی ہدایتکارہ نے اداکارہ کے شوہر رنویر سنگھ کو بھی اَن فالو کیا ہے۔

دیپیکا پڈوکون نے مبینہ طور پر فلمسازوں کے ساتھ کچھ مطالبات رکھے تھے، جن میں دن میں 8 گھنٹے کام، بھاری معاوضہ اور فلم کے منافع میں حصہ داری شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اسٹار اداکارہ کے کئی فلموں جیسے کلکی 2 اور اسپرٹ شامل ہیں، سے اخراج کی وجہ یہی مطالبات بتائے جارہے ہیں۔

بھارتی ہدایتکارہ نے ان ہی مطالبات کی وجہ سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے دیپیکا پڈوکون پر طنز کیا تھا، جو برسوں کی دوستی میں فرق کا سبب بن گیا ہے۔

ہوا کچھ یوں فرح خان نے اپنے ولاگ میں رادھیکا مدن سے اُن کی پہلی فلم سے متعلق استفسار کیا کہ ’تمہاری 8 گھنٹے کی شفٹ نہیں تھی، میرا اندازہ ہے؟

اس پر رادھیکا نے جواب دیا، ’اُس وقت 56 گھنٹے نان اسٹاپ یا 48 گھنٹے نان اسٹاپ کام کیا تھا‘، اس پر فرح نے کہا ’میں بھی 8 گھنٹے کے ورک شفٹ کی حامی نہیں ہوں، ایسے تپ کے ہی تو سونا بنتا ہے‘۔

ایک اور موقع پر فرح خان سے پوچھا گیا کہ ان کے یوٹیوب شو پر دیپیکا پڈوکون کب آئیں گی؟ اس پر ہدایتکارہ نے مزاقاً کہا کہ ’وہ اب صرف 8 گھنٹے شوٹ کرتی ہیں، اُن کے پاس ولاگ کےلیے وقت نہیں‘۔

فرح خان اور دیپیکا پڈوکون نے اوم شانتی اوم اور ہیپی نیو ایئر میں کام کیا، ان کی مثالی دوستی میں دراڑ بالی ووڈ میں تعلقات کی نوعیت پر سوالیہ نشان چھوڑ گئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید