کامیڈین لکی ڈیئر طویل علالت کے بعد لاہور کے میو اسپتال میں انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق 60 سالہ لکی ڈیئر گزشتہ آٹھ ماہ سے پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے۔
ذرائع کے مطابق کامیڈین لکی ڈیئر گزشتہ چند روز سے کومہ میں چلے گئے تھے۔
کامیڈین لکی ڈیئر نے درجنوں اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔