• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنکاروں کے مذہبی اقدامات پر تنقید کیوں ہوتی ہے؟ یشما گل نے بتا دیا

فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

معروف پاکستانی اداکارہ یشما گل نے شوبز شخصیات کے مذہبی اقدامات پر ہونے والی تنقید کی وجہ بتا دی۔

یشما گل نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال کیا گیا کہ شوبز کے لوگوں کے بارے میں یہ خیال کیوں کیا جاتا ہے کہ یہ مذہب سے دور ہیں؟

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شوبز شخصیات کی اسکرین پر جس طرح گلیمر سے بھرپور زندگی نظر آتی ہے لوگ ان کے بارے میں اسی طرح کی رائے قائم کر لیتے ہیں، اُنہیں پتہ نہیں کیوں لگتا ہے جو لوگ اسکرین پر نظر آ رہے ہیں وہ انسان نہیں ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ حالانکہ جو کچھ اسکرین پر نظر آ رہا ہوتا ہے حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے، ہم اداکاروں سے سیٹ پر بہت محنت کروائی جاتی ہے، ایسا گدھوں کی طرح کام کروایا جاتا ہے کہ ہم انسان کے بچے بن جاتے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں نماز کی پابندی کرنے کی کوشش کرتی ہوں تو ایک بار میں سیٹ پر تھی اور میرا لباس مغربی طرز کا تھا لیکن نماز قضا نہ ہوجائے اس لیے میں نے ویسے ہی نماز پڑھ لی تو مجھ سے ایک ساتھی اداکارہ نے بھی یہ سوال پوچھا کہ کیا ان کپڑوں میں نماز پڑھی جا سکتی ہے۔

یشما گل نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ اگر انسان امتحان میں بیٹھے گا ہی نہیں تو پھر تو فیل ہی ہوگا لیکن اگر امتحان دے گا تو کچھ نمبر تو ملیں گے اور اللّٰہ کو تو ہماری صورتحال کا اچھی طرح پتہ ہوتا ہے تو کچھ نہ کرنے سے کچھ کرنا بہتر ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید