• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریپر بادشاہ نے دوسری رولز رائس خریدلی

بھارتی ریپر بادشاہ نے دوسری رولز رائس کلی نن سیریز 2 خریدی اور مداحوں سے بھی یہ خوشی کے لمحات شیئر کیے ہیں۔

39 سالہ بادشاہ کی خریدی گئی نئی گاڑی کی قیمت تقریبا 12 کروڑ روپے ہے، سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر ’زین والے لڑکے‘ کے کیپشن کے ساتھ شیئر کی گئیں۔

کئی لگژری گاڑیاں رکھنے والے بھارتی ریپر نے اس سے پہلے رولز رائس ورتھ خریدی تھی۔

حال ہی میں نارتھ امریکا میں شوز سے بادشاہ نے 6 ملین ڈالر یعنی سوا 53 کروڑ روپے کمائے تھے۔

بادشاہ نے امریکا سے واپسی پر بتایا تھا کہ میری آنکھ پر چوٹ لگی تھی، میں اس کا علاج بھی کرایا ہے، جس کے باعث انہیں چند روز آئی پیچ بھی لگانا پڑا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید