پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور بولڈ سین کرنے پر ایک بار شدید تنقید کی زد میں آگئے۔
گزشتہ کچھ سالوں کے دوران دانش تیمور جتنے بھی ڈراموں میں نظر آئے وہ تمام ڈرامے ہی بہت مقبول ہوتے نظر آئے۔
اداکار کو مقبول ڈراموں میں جارحانہ انداز میں دیکھ کر ان کے مداحوں کے ذہنوں میں ان کا ایک خاص انداز نقش ہوگیا ہے اور اب وہ اُنہیں اسی طرح کے کرداروں میں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ بحث بھی چھڑی تھی کہ دانش تیمور کو ہمیشہ ایک ہی طرح کے کرداروں میں کاسٹ کیا جاتا ہے جبکہ بطور اداکار ان کو مختلف قسم کے کردار ادا کرنے چاہئیں تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ وہ کتنے باصلاحیت اداکار ہیں۔
اس کے علاوہ، دانش تیمور کو حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’من مست ملنگ‘ میں کام کرنے پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ اس ڈرامے میں ان کے کئی بولڈ سین تھے۔
اب سوشل میڈیا پر ان کے پرانے ڈرامے کا سین وائرل ہوگیا ہے جو کہ غالباََ 2008ء میں نشر ہوا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ڈرامے کے سین میں دانش تیمور اور جیا علی کو بولڈ کرداروں میں دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ وائرل ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے اور یہ سوال کر رہے ہیں کہ آخر یہ ڈرامہ پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کرنے کی اجازت کیسے ملی۔