• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی مانگ لی

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا—فائل فوٹو
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا—فائل فوٹو

محسن نقوی کی زیرِ صدارت دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی مانگ لی۔

محسن نقوی نے انہیں جواب دیا کہ یہ آئٹم اے سی سی میٹنگ کے ایجنڈے پر موجود نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر راجیو شکلا نے ٹرافی لینے کے لیے محسن نقوی سے مسلسل اصرار کیا۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو کپتان اے سی سی کے دفتر آکر مجھ سے وصول کر لے۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم کو ٹرافی دینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہو پایا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے 28 ستمبر کو ٹی ٹوئنٹی ایشین کپ جیتنے کے بعد صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید