پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ان کے شوہر مزید دو سال کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 40 سالہ شعیب ملک اس وقت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کا حصہ ہیں اور رواں سیزن کھیل بھی رہے ہیں۔
ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر کو تندرست زندگی کی سب سے اچھی مثال قرار دیا جبکہ یہ بھی کہا کہ اگر وہ اپنے ذہنی دباؤ پر قابو رکھتے تو سال کے مزید دو سال کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شعیب سب سے الگ ہیں، وہ بہترین رہنے کے لیے خود پر بہت سخت محنت کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دہائی میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے شعیب ملک نے قومی ٹیم کی 400 سے زائد بین الاقوامی میچز میں نمائندگی کی اور اب بھی پاکستان سپر لیگ میں سب سے فٹ کھلاڑی تصور کیے جاتے ہیں۔