• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل واوڈا نااہلی کیس میں اپنا قانونی حق استعمال کریں گے، فواد چوہدری


وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے فیصل واوڈا کی نا اہلی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا نااہلی کیس میں اپنا قانونی حق استعمال کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ فیصل واوڈا نااہلی کیس میں اپنا قانونی حق استعمال کریں گے۔

دوسری طرف سینیٹر علی ظفر نے فیصل واوڈا کی نااہلی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ دہری شہریت پر نااہلی بہت کیسز میں ہو چکی ہے۔

 سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ نااہلی کے فیصلے پر فیصل واوڈا کے پاس سپریم کورٹ میں اپیل کا حق موجود ہے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ معلوم نہیں واوڈا نےقومی اسمبلی رکنیت سے پہلے دہری شہریت چھوڑی تھی یا نہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے نااہل قرار دیے جانے کے بعد فیصل واوڈا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا، جس کے بعد سینیٹ میں فیصل واوڈا کی نشست خالی ہوگئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید