• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا اسٹیڈیم جاکر PSL فائنل دیکھنے کا امکان

وزیر اعظم عمران خان کے لاہور میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کا فائنل اسٹیڈیم جاکر دیکھنے کا امکان ہے۔

عمران خان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پیٹرن بھی ہیں، چیئرمین رمیز راجا نے وزیر اعظم کو باضابطہ طور پر دعوت دے رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فائنل کے لئے دیگر اہم حکومتی شخصیات کو بھی دعوت دی جائے گی جبکہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو بھی مدعو کرنے کا پلان ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے نمائندے بھی فائنل دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔

خیال رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون کا فائنل 27 فروری کولاہور میں کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید