• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیس: سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری


سپریم کورٹ میں راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیس کی 31 جنوری کو ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا، 12صفحات پر مشتمل حکم نامہ جسٹس اعجازالاحسن نے تحریر کیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کیس میں آئینی اور قانونی نکات اٹھائے گئے جن کا گہرائی سے جائزہ لینا ضروری ہے، پنجاب حکومت کے وکیل سے پوچھا کہ ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کیوں نہیں کی گئی، وکیل نے کہا ایسے قوانین کالعدم قرار دیےہیں جن کے ریلیف کا فورم سپریم کورٹ ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ قانونی نکات کا جائزہ لینے کے لیے پنجاب حکومت کی اپیل مشروط طور پر منظور کی جاتی ہے، پنجاب حکومت کو انٹرا کورٹ اپیل نہ کرنے اور درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر دلائل دینا ہوں گے۔

لاہور ہائی کورٹ میں درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عبوری ریلیف محدود ہونا چاہیے، سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ روڈا اور منسلک ایجنسیاں صرف وہاں کام جاری رکھ سکتی ہیں جہاں زمین لی جاچکی ہے، ماحولیاتی ایجنسی اور متعلقہ محکمے موصول شدہ درخواستیں قانون کے مطابق دیکھیں، موصول شدہ درخواستوں کی منظوری، اجازت ناموں، این او سی اور حتمی رپورٹس دی جائیں۔

 سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر کوئی فریق چاہے تو اضافی دستاویزات بھی جمع کرواسکتا ہے، کیس کو ایک ماہ میں دوبارہ مقرر کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید