• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب شاہ: نرسنگ ہاؤس افسر پروین رند پر تشدد ثابت


نواب شاہ کی پیپلز میڈیکل یونیورسٹی میں نرسنگ ہاؤس آفیسر سے مبینہ زیادتی اور تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے، میڈیکل رپورٹ کےمطابق خاتون پر تشدد ثابت ہوگیا، گلے اور ہاتھوں پر چوٹ کے نشان ہیں، گال پر بھی سوجن ہے۔

دوسری جانب وائس چانسلر پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نے تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی، ہاؤس آفیسر نرسنگ نےگزشتہ روز ڈائریکٹر اور وارڈن کےخلاف تشدد اور ہراساں کیے جانے کا الزام لگایا تھا۔

وائس چانسلر پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نواب شاہ ڈاکٹر گلشن علی میمن نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے رجسٹرار ڈاکٹر قربان راہو کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کی جائےگی۔

 ہاؤس آفیسر نرسنگ پروین رند نے گزشتہ روز ڈائریکٹر اور وارڈن کےخلاف تشدد و ہراساں کیے جانے کا الزام لگایا تھا۔ جبکہ رجسٹرار یونیورسٹی نے واقعہ کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس قسم کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ خاتون ہاسٹل کا کمرہ تبدیل کرنا چاہتی تھی، خاتون نے کمرہ تبدیل کرنے سے انکار کیا تھا، خاتون نے جھوٹا الزام لگایا ہے۔

قومی خبریں سے مزید