• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد رضوان کو کپتان بنانے کا مشورہ کس نے دیا؟ جہانگیر ترین نے بتادیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کی ٹیم ملتان سلطان کے کپتان کا نام فائنل کرنے کے لیے جہانگیر ترین کو مشورہ کس نے دیا تھا؟ انہوں نے اس حوالے سے بتادیا۔

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ محمد رضوان کو کپتان بنانے کا فیصلہ میرے بھائی کا تھا۔

 پی ایس ایل میچ دیکھنے کے لیے سیاسی شخصیات کی اسٹیڈیم آمد ہوئی، جہاں جہانگیر ترین بھی میچ دیکھنے پہنچے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ امید ہے کراچی کے بعد لاہور میں بھی زبردست میچز ہوں گے،  دعا ہے جو ٹیم اہل ہو وہی ٹورنامنٹ جیتے۔

انہوں نے کہا کہ میری ٹیم جب کامیاب ہوتی ہے تو مجھے خوشی ہوتی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید