• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی ، سلنڈر سے جھلسنے والا کانسٹیبل بھائی سمیت دم توڑ گیا

صوابی ( نمائندہ جنگ)مرغز ضلع صوابی میں گیس سلنڈر پھٹ جانے سے جھلسنے والے ایک ہی خاندان کے نوافراد میں سے نوجوان پولیس کانسٹیبل یاسین اوراس کا نویں جماعت کا طالب علم بھائی  خضر خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ بُری طرح جھلسنے والانوجوان طلحہ اس کی ماں اور بہن کھاریاں ہسپتال میں زیر علاج  ہیں  جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی صحت یابی میں کافی وقت لگے گا جب کہ چار زخمی یحییٰ اس کی بھانجی اور دو بہنیں کے ٹی ایچ ہسپتال پشاور میں زیر علاج  ہیں  زخمیوں میں  خضر  جمعہ کی شام جب کہ کانسٹیبل یاسین ہفتہ کی شام زخموں کی تاب نہ  لاتے ہوئے   چل بسے۔ واضح رہے کہ  موضع مرغز میں شیر غلام نامی شخص کے گھر میں اس کی  شادی شدہ بیٹی نے  سلنڈر جلایا تو اس سے اچانک ایک زور دار دھماکہ ہوا جس سے آگ بھڑک اُٹھی اور پورے  گھر کو اپنے لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں شیر غلام اس کے تین بیٹے یاسین، خضر  ، طلحہ ،بھتیجا یحییٰ ، شیر غلام کی بیوی ، دو بیٹیاں اور ایک نواسی بُری طرح جھلس گئی۔جنہیں فوری  باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل  کیا گیا جہاں سے  تشویش ناک حالت میں انہیں پشاور منتقل کر دیا گیا ۔
تازہ ترین