• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خرم شیر زمان نے بلاول کو کیا مشورہ دے دیا؟

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو سندھ کے وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا مشورہ دے دیا۔

جاری کیے گئے بیان کے ذریعے خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری وفاقی وزراء کے سرٹیفکیٹ پر تنقید کے بجائے اپنے وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صرف نالائق وزیروں کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کرسکتے ہیں، رپورٹ میں سندھ کے بڑے بڑے محکموں کے نام سامنے آئیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ میں تعلیم کا نظام تباہ حال ہے، ٹرانسپورٹ کے وزیر نے 14 سال میں صوبے کو 14 بسیں نہیں دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمۂ داخلہ پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ قابض ہیں، جس کی وجہ سے محکمہ تباہی کے دہانے پر ہے۔

خرم شیر زمان نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی جماعت دیگر صوبوں کی طرح سندھ سے بھی فارغ ہو جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید