• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا، بلاول، مریم غدار ہیں، خرم شیر زمان

پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیئر رہنما اور رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن، بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز غدار ہیں، پنجاب حکومت ان کے خلاف مقدمات درج کرے۔

انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ بلاول ہاؤس کے کتوں کو کورونا سے بچانے والوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں، وزراء صوبے میں کام کرنے کی بجائے ملتان میں جلسے کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ٹارگٹ عمران خان ہیں لیکن پوری قوم ان کا یہ خواب پورا نہیں ہونے دے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے اپنی پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ عمران خان کے اقدمات سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے جبکہ دنیا بھر میں وزیرِ اعظم کے اقدامات کو سراہا جارہا ہے۔

تازہ ترین