پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو پی پی قیادت سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔
لاہور میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز، شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچے۔
شہباز شریف نے پی پی قیادت سے ہوئی بات چیت پر مولانا کو اعتماد میں لیا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد پر اتفاق کیا ہے، شہباز شریف کو دوسری جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دیا گیا تھا۔
مولانا فضل الرحمان کی آمد پر شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہی مغرب کی نماز کی ادا کی۔