وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آئے گی، آج عمران خان کامیاب ہوگیا ہے۔
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی طرف سے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ان کے چہرے دیکھیں، یہ ناکام ہوگئے ہیں، تباہ و برباد ہوگئے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ یہ کہہ رہے ہیں، پھر اتحادیوں کے پاس جائیں گے، یہ کس منہ سے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا۔
لاہور میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے حکومت کی حلیف جماعتوں سے رابطے کریں گے، 23 مارچ کو لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ برقرار ہے۔