• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کا پی ڈی ایم کو تحریک عدم اعتماد لانے کا چیلنج


وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)  کو تحریک عدم اعتماد لانے کا چیلنج کردیا۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن جرات کرکے کل عدم اعتماد لے آئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کسی مائی کے لعل میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لاسکے، پی ڈی ایم تحریک عدم اعتماد لائے آٹے دال کا بھاؤ پتا چل جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان آپ کو سرپرائز دیں گے، آپ کے اپنے ارکان اسمبلی بھی آپ کو سرپرائز دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے حکومت کی حلیف جماعتوں سے رابطے کریں گے، 23 مارچ کو لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ برقرار ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم  کا کہنا تھا کہ پہلے کھیل کسی اور کے ہاتھ میں تھا، اب وقت اور ماحول بدل چکا ہے، وفاق سے لے کر صوبوں تک جہاں ہوسکا عدم اعتماد لائیں گے، مگر سندھ میں نہیں لائیں گے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ حکومت کی حلیف جماعتوں سے بھی رابطےکریں گے، پہلے ہوم ورک مکمل کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید